ڈی آئی خان کے گومل میڈیکل کالج میں ڈیوٹی پر مامورڈاکٹرز کو دھمکیاں دینے پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج

اتوار 26 نومبر 2023 18:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2023ء) گومل میڈیکل کالج ڈی آئی خان میں ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز کو ڈین کی جانب سے زدوکوب اور ڈاکٹرز کو یرغمال بنانے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ینگ ڈاکٹر ز کے مطابق ڈین اپنے ساتھ پرائیویٹ غنڈوں کے ساتھ ہمیں یرغمال بنایا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی خان کے گومل میڈیکل کالج میں ڈیوٹی پر مامورڈاکٹرز کو دھمکیاں دینے پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج مظاہر ہ کیا ،مظاہرین کے مطابق ڈین ایم ٹی آئی نے اپنے ساتھ اسپتال پرائیویٹ غنڈوں کو لا کر ڈیوٹی پر مامور ینگ ڈاکٹر کو یرغمال بنایا ،کہتے ہیں کہ ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی اور زدوکوب کیا ،لہذا اسپتال انتظامیہ، بورڈ آف گورنرز، اورصوبائی حکو مت ڈین کے خلاف کاروائی کرے ، ڈاکٹرز کو نقصان پہنچانے کے ذمہ دار ڈین ، اسپتال انتظامیہ اور بورڈ آف گورنر ز ہونگے ۔