دیہاتوں کو صاف ستھرا بنانے کیلئے پروگرام اب گاوں چمکیں گے کومزید فعال بنانا ضروری ہے پروگرام کے آغاز سے اب تک کی کارکردگی تسلی بخش ہے اور عوامی سطح پر اس کو بہت سراہا گیا ہے ، ڈی سی جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 28 نومبر 2023 17:34

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 نومبر2023ء) شہروں کے ساتھ ساتھ دیہاتوں کو صاف ستھرا بنانے کیلئے پروگرام اب گاوں چمکیں گے کومزید فعال بنانا ضروری ہے پروگرام کے آغاز سے اب تک کی کارکردگی تسلی بخش ہے اور عوامی سطح پر اس کو بہت سراہا گیا ہے یہ بات ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے اب گاوں چمکیں گے پروگرام کے ذمہ دارافسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ تمام یونین کونسلز میں مقامی لوگوں کے تعاون سے اس پروگرام کو مستقل بنیادوں پر چلایاجائے تاکہ مستقبل میں دیہاتوں کی صفائی،نکاسی آب میں مزیدبہتری لائی جا سکے۔