عام شہریوں کے روز مرہ کے کامو ں میں بے جاروکاوٹ ڈالنے والے اہلکاروں کوکوئی رعایت نہیں دیں گے ڈپٹی کمشنرجہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 28 نومبر 2023 17:35

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 نومبر2023ء) محکمہ مال کی کارکردگی کومربوط بنانے اور ریوینوریکوری کے ٹارگٹ پورے کرنے کیلئے مسلسل کام کی ضرورت ہے جبکہ عام شہریوں کے روز مرہ کے کامو ں میں بے جاروکاوٹ ڈالنے والے اہلکاروں کوکوئی رعایت نہیں دیں گے ڈپٹی کمشنرجہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے یہ بات محکمہ ریونیو کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کہی،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوحسان طارق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل صبا سحر اورمحکمہ مال کے تحصیلداران اورعملہ نے شرکت کی،اجلاس میں محکمہ ریونیو کی موجودہ مالی سال میں کارکردگی اورریونیوٹارگٹ بارے بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی سی جہلم نے ریونیوافسران کوہدایت کی کہ انتقالات،فرد،ریکارڈدرستگی،نقولات کیلئے آنیوالے شہریوں کے کام ترجیحی بنیادوں پر کریں۔