ڈپٹی کمشنر آفس ننکانہ صاحب میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

مذہبی کتب میں شائع ہونے والے جعلی مواد کو روکنا وقت کی اشد ضرورت ہے،تمام مذاہب کی کتب صرف متعلقہ مذہبی قائدین کی جانب سے ہی اشاعت کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنرننکانہ چوہدری محمدارشد

Usama Chaudhry اسامہ چوہدری جمعہ 1 دسمبر 2023 16:10

ڈپٹی کمشنر آفس ننکانہ صاحب میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد
ننکانہ صاحب( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 01 دسمبر 2023ء ) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، مذہبی سکالر علامہ محب النبی طاہرسمیت تمام ممبران ضلعی امن کمیٹی نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں اورحکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کی یقینی دہانی کروائی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ کی واضح ہدایت پر عملدرآمد کروانا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے لیے تمام مذاہب کے لوگوں کو ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،مذہبی کتب میں شائع ہونے والے جعلی مواد کو روکنا وقت کی اشد ضرورت ہے،تمام مذاہب کی کتب متعلقہ مذہبی قائدین کی جانب سے اشاعت کی جائے۔ڈپٹی کمشنرننکانہ نے کہا کہ ہائیکورٹ کی واضح ہدایت پر عملدرآمد کروانا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے،مذہبی کتب میں شائع ہونے والے جعلی مواد کو روکنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کے اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعابھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :