بہاولنگر کے نجی ہسپتالوں کا میڈیکل ویسٹ تلف کرنے کی بجائے فروخت

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم ہفتہ 2 دسمبر 2023 15:28

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 02 دسمبر2023ء) بہاولنگر کے نجی ہسپتالوں کا میڈیکل ویسٹ تلف کرنے کی بجائے فروخت ہورہا ہے ذرائع کے مطابق استعمال شدہ سرنجیں‘ ڈرپس اور استعمال شدہ پلاسٹک سامان گجرانوالہ‘ لاہور اور اسی طرح مختلف اضلاع میں قائم کارخانوں کو فروخت کیا جارہا ہے جو ری سائیکلنگ کے بعد دوبارہ فروخت کیلئے مارکیٹ میں آجاتا ہے یہ سامان انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے اس سلسلہ میں بہاولنگر ضلع کے تمام نجی ہسپتالوں‘ کلینکس کے مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ میڈیکل ویسٹ کو فروخت کرنے کی بجائے تلف کرنے کیلئے اقدامات کریں وگرنہ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :