ہیڈ مسٹریس ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام سکینڈری سکولوں کے مابین دو روزہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد

کھیل کسی بھی انسان کی کردار سازی، قائدانہ صلاحیتوں اور اہداف کے تعین میں مددگار ثابت ہوتے ہیں‘ سی ای او ایجوکیشن احسن فرید

ہفتہ 2 دسمبر 2023 19:01

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2023ء) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد کی خصوصی ہدایت پر گورنمنٹ گرلز ہائرسیکنڈری سکول شاہکوٹ میں ہیڈمسٹریس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سیکنڈری سکولوں کے مابین دوروزہ کھیلوں کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف ایگزیکٹوآفیسر ایجوکیشن ننکانہ احسن فرید نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ آفیسر ایلمنٹری فی میل محترمہ ثمینہ عقیل ،ڈسٹرکٹ ایلمنٹری آفیسر میل افتخار خان صاحب،رضیہ تبسم صاحبہ، مرزا محمد سلیم ڈپٹی ڈی ای او ،فوکل پرسن خالد محمود ، عافیہ گلزار اور ڈاکٹر تسلیم طیبہ سمیت اساتذہ اورطالبات کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔کھیلوں کے مقابلے میں دوڑ، پی ای ٹی شوز ،جیولن تھرو، شارٹ پ ، ہائی جمپ، لونگ جمپ اور سائیکلنگ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرہیڈمسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائرسیکنڈری سکول شاہکوٹ ڈاکٹر تسلیم طیبہ نے مہمانوں کے سامنے ہیڈ مسٹریس ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب کی طرف سے سپاس نامہ پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر سی ای او ایجوکیشن ننکانہ احسن فرید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کی اس کامیاب تقریب کے انعقاد پر میں ہیڈ مسٹرس ایسوسی ایشن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے اپنی انتھک محنت سے کھیلوں کے مقابلوں کا کامیاب انعقاد کیا۔انہوں نے مزیدکہا کہ کھیل کسی بھی انسان کی کردار سازی، قائدانہ صلاحیتوں اور اہداف کے تعین میں مددگار ثابت ہوتے ہیں،کھیل بچوں میں اخلاقیات، نظم و ضبط اور ذمہ داری کا احساس پیدا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :