شرح سود میں مزید اضافہ ہوگا یا نہیں اہم رپورٹ جاری

شرح سود میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا، معاشی ماہرین

پیر 4 دسمبر 2023 13:59

شرح سود میں مزید اضافہ ہوگا یا نہیں اہم رپورٹ جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2023ء) معاشی ماہرین کے مطابق ملک میں شرح سود میں فی الحال مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق مارکیٹ کے زیادہ تر ماہرین نے 12 دسمبر کو شیڈول زری پالیسی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں شرح سود کے فیصلے کے بارے میں اپنی توقعات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سروے کے مطابق 63 فیصد شرکا سمجھتے ہیں کہ پالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی جبکہ 19 فیصد افراد کو امید ہے کہ شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی ہوگی۔ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے سروے میں مزید بتایا گیا کہ 8 فیصد شرکا سمجھتے ہیں کہ شرح سود 50 بیسس پوائنٹس کم ہوگی، جبکہ 6 فیصد افراد کو 200 پوائنٹس اور 2 فیصد کو 150 بیسس پوائنٹس کمی کی امید ہے۔

متعلقہ عنوان :