اسلام آباد سپورٹس کمپلکس میں چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے سنگل ایونٹس کا فائنل کھیلا گیا

پیر 4 دسمبر 2023 22:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2023ء) اسلام آباد سپورٹس کمپلکس میں چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے سنگل ایونٹس کا فائنل کھیلا گیا،وویمن کے فائنل میں دونوں مصر کی کھلاڑیوں نے کوالیفائی کرلیا جبکہ مردوں کے فائنل میں دونوں پاکستانی کھلاڑی فائنل میں پہنچ گئے،مردوں کی کیٹیگری میں عاصم خان اور نور زمان کے درمیان فائنل کھیلاجائے گا،واضح رہے نور زمان سابق عالمی چیمپین قمر زمان کے پوتے ہیں۔

(جاری ہے)

فائنل مقابلوں کے چیف گیسٹ چیف اف ائیر سٹاف ہوں گے جو کہ فائنل کے موقع پر موجود ہوں گے، اختتامی تقریب میں سابق عالمی چیمپین قمر زمان ہاکی کے لیجنڈ شہباز سینیئر بھی فائنل دیکھنے پہنچیں گے،اختتامی تقریب مصحف سکواش کمپلکس، میں منعقد ہو گی۔!!

متعلقہ عنوان :