سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
پیر 4 دسمبر 2023 23:03
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا نیٹ ایکسپورٹر ہونے کے ساتھ ساتھ گیس اور بجلی اپنی ضرورت سے زیادہ پیدا کرتا ہے لیکن 13 سال کے دوران خیبر پختونخوا کو ایک بھی نیا انڈسٹریل کنکشن نہیں دیا گیا بلکہ اس کے برعکس صوبہ پنجاب کو انڈسٹریل کنکشن فراہم کئے گئے ہیں۔
انہو ں نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی گیس کی کل پیداوار 550ایم ایم سی ایف ڈی ہے جبکہ استعمال صرف 200 ایم ایم سی ایف ڈی ہے یعنی 350 ایم ایم سی ایف ڈی گیس خیبر پختونخوا اضافی پیدا کر رہا ہے اس لئے بلینڈڈ گیس پالیسی کے نفاذ پر تشویش ہے۔ خیبر پختونخوا ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کامران شاہ نے بتایا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹریز صرف 10 ایم ایم سی ایف ڈی گیس استعمال کرتی ہے جہاں پر گیس کی پیداوار اضافی ہے اور استعمال بھی کم ہے اس کے باوجود ٹیکسٹائل سیکٹر کے ساتھ ناروا اور امتیازی سلوک ہے۔ بزنس مین فورم کے لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری طبقہ کا کام صرف اپنے مسائل کو حکومت کے سامنے لانا ہے اور ہر سطح پر انہیں حل کرانے کی کوشش کرنا ہے۔سینیٹر الیاس احمد بلور نے حکومت سے کہا کہ دہشت گردی سے متاثرہ خیبر پختونخوا کو اس کے آئینی حقوق دیئے جائیں۔ سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق نے کہا کہ بزنس کمیونٹی اتفاق و اتحاد اور رواداری پر یقین رکھتی ہے اور تمام مسائل کو ٹیبل ٹاک کے ذریعے حل کرنے کی خواہاں ہے۔سرحد چیمبر کے صدرفواد اسحق نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ حکومت گیس کی قیمتوں پر فوری نظرثانی کرتے ہوئے کاروبار ٗ صنعت اور تجارت کوبچانے کیلئے بلینڈڈ گیس کی پالیسی اور RLNG ریٹ کے تحت گیس کی فراہمی پر نظرثانی کرکے اس مسئلے کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھائے گی۔مزید تجارتی خبریں
-
سیمنٹ کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہوگئی
-
برائلر گوشت ،فارمی انڈوںکے نرخ مستحکم رہے
-
جولائی تا اپریل 88کروڑ 70لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیا گیا
-
موٹرسائیکلز اورتھری ویلرز کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 6.49 فیصد کمی
-
پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے آغاز پر مندی کا رحجان، 100 انڈکس 465.55 پوائنٹس کی کمی کے بعد 75517.48 پوائنٹس پر بند
-
برائلر گوشت کی قیمت میں46روپے کلو اضافہ
-
میزان بینک نے میزان ایکسچینج کا آغاز کردیا
-
موٹرسائیکلز اورتھری ویلرزکی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے10 ماہ میں 6.49 فیصد کی کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 151پوائنٹس کی کمی
-
گذشتہ ہفتے ایک تولہ سونے کی قیمت میں 10ہزار روپے کی ریکارڈ کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.