ڈپٹی کمشنر جہلم کا گورنمنٹ خواتین کالج کچہری کا دورہ، کالج کے باہرٹف ٹائل ورک اور ٹریفک بارے شکایات کا جائزہ، کالج پرنسپل سے تبادلہ خیال

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 4 دسمبر 2023 18:45

ڈپٹی کمشنر جہلم کا گورنمنٹ خواتین کالج کچہری کا دورہ، کالج کے باہرٹف ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2023ء) ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا گورنمنٹ خواتین کالج کچہری کا دورہ، کالج کے باہرٹف ٹائل ورک اور ٹریفک بارے شکایات کا جائزہ، کالج پرنسپل سے تبادلہ خیال، تفصیلات کیمطابق ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین کچہری کادورہ کیاجہاں انہوں نے کالج کے باہر جاری ٹف ٹائل لگانے کے کام کاجائزہ لیااس موقع پر پرنسپل کالج نے ڈی سی جہلم کو کالج کے متعلق جنرل بریفنگ دی، ڈی سی جہلم نے کالج کے باہر صبح اورچھٹی کے اوقات میں ٹریفک جام کی شکایات بارے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس حوالے سے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی، ڈی سی جہلم نے ہدایت کی کہ طالبات کو لانے لیجانے والی گاڑیوں کو کالج کے باہر فراہم کردہ پارکنگ میں اس ترتیب سے لگایا جائے جس سے سڑک کے اوپر کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے اور معمول کی ٹریفک باآسانی گزر جائے۔

متعلقہ عنوان :