اولڈجی ٹی روڈپر ٹف ٹائل ورک تکمیل کے قریب،جلدازجلد مکمل کرنے کی ہدایت

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 4 دسمبر 2023 18:46

اولڈجی ٹی روڈپر ٹف ٹائل ورک تکمیل کے قریب،جلدازجلد مکمل  کرنے کی ہدایت
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2023ء) اولڈجی ٹی روڈپر ٹف ٹائل ورک تکمیل کے قریب،جلدازجلد مکمل کیاجائے یہ بات  ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے اولڈجی ٹی روڈ پرگرین بیلٹ اور ٹف ٹائل ورک کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈی سی جہلم نے زیر تعمیر انتظار گاہ اور گرین بیلٹ میں گھاس لگانے کے کام جوجلدمکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جہلم شہر میں بہترین واکنگ ٹریک اور سیر گاہوں کی شدید کمی ہے اس مختصر رقبہ پر یہ پراجیکٹ شہر کے اندرایک بہترین سیرگاہ کی حیثیت اختیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ شہر کی خوبصورتی میں بھی اہم اضافہ ہو گا اس لئے اس پر کام کوتیز کیا جائے اور اسی ماہ شہریوں کوبہترین گرین بیلٹ اورواکنگ ٹریک کاتحفہ دیا جائے گا۔