پنجاب آرٹس کونسل میں رفعت وحید کے پنجابی مجموعہ ’’سولی ٹنگیا سورج‘‘ کی تقریب پذیرائی
بدھ 6 دسمبر 2023 23:33
(جاری ہے)
نامور نقاد اور بزرگ شاعر جمیل یوسف بطور مہمان اعزاز شریک ہوئے۔
’’سولی ٹنگیا سورج‘‘جذبے، تخیل زبان اور اسلوب کی تازہ کاری کی بنا پر ایک قابل تحسین شعری کاوش ہے۔ یہ شاعری پنجاب کی تہذیب روایت اور اس کے سماج کے رس رچاؤ کی نمائندہ ہے۔ تخلیقی ندرت اور فکری و موضوعاتی برتاؤ کے اعتبار سے یہ شاعری پنجابی شعری روایت میں ایک اضافے کی حیثیت رکھتی ہے۔ عصری زندگی سے جڑے ہوئے موضوعات کو شاعرہ نے بڑے دلپذیر پراثر انداز و اسلوب میں پیش کیا ہے۔ خطہ پوٹھوہار میں شاعرہ کو یہ خصوصی ادبی اعزاز حاصل ہے کہ یکے بعد دیگرے اپنے دو فکر انگیز شعری مجموعوں کے ساتھ شاعرہ نے خود کو دو پنجابی مجموعوں کی واحد تخلیق کار ثابت کیا ہے قبل ازیں ان کا ایک اردو شعری مجموعہ’’سمندر استعارہ ہے‘‘کے نام سے شائع ہو کر ملک گیر شہرت حاصل کر چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملک کے متعدد ممتاز شعراء نے معروف شاعرہ رفعت وحید کے دوسرے پنجابی شعری مجموعے ’’سولی ٹنگیا سورج ‘‘ کی تعارفی تقریب کے موقع پر کیا۔ معروف شعراء و ادباء عالی شعار بنگش، نیئر سرحدی، شہباز چوہان، پروفیسر خلیل الرحمٰن، مظہر شہزاد خان اور محمد اکبر نیازی نے رفعت وحید کی شاعری اور شخصیت کے حوالے سے مضامین پڑھے اور مبشر سلیم بشر نے شاعرہ پر لکھی نظم پڑھی معروف ادبی شخصیت معین قریشی نے تنظیم کی طرف سے پھول پیش کیے۔ اس موقع پر شاعرہ کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں بزم اہل قلم پاکستان کی جانب سے اہل قلم ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جڑواں شہروں میں مقیم متعدد قابل ذکر قلم کاروں اور فنکاروں اور ادبی تنظیموں کے عہدیداران نے کثیر تعداد میں اس ادبی تقریب میں شریک ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.