سردی کی شدت بڑھتے ہی سجی ،چکن تکہ و مچھلی سمیت مصالحے دار پکوانوں کی فروخت میں اضافہ

جمعرات 7 دسمبر 2023 19:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2023ء) سردی کی شدت بڑھتے ہی سجی ،چکن تکہ و مچھلی سمیت مصالحے دار پکوانوں کی فروخت میں اضافہ،شہر کے مختلف مقامات پراستال سج گئے ،شہریوں کا رش ،مصالحے دار باربی کیو سمیت دیگر انواع و اقسام کے پکوان شوق سے کھانے میں مصروف تفصیلات کے مطابق ملک سمیت دیگر شہروں کی طرح سکھر میں سردی کی شدت بڑھتے ہی جہاں شہریوں نے موسم سے محظوظ ہونے کا خاص اہتمام کرنا شروع کردیا ہے وہی شہریوں کو گرم و مصالحے دار پکوان بنانے والے ہوٹلز و ڈھابوں ں نے بھی سجی ،چکن تکہ ،مچھلی ،کباب ،قیمہ فرائی کے اسٹال سجا دیئے ہیں سردی کی درجہ حرارت کی کمی اور سردی کی شدت سے بچنے کے لیے جہاں شہری اڑھنے پہننے کا خاص اہتمام کرتے ہیں وہیں وہ خشک میوہ جات، سوپ اور مچھلی سمیت دیگر گرم تاثیر والے کھانوں سے موسم سے لطف اندوز ہوتے ہیں سکھر شہر میں میں سردی بڑھتے ہی سجی ،چکن تاکہ، فرائی مچھلی کی بھی مانگ بڑھ گئی ہے شہریوں نے موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے شہر کے ایوب گیٹ روڈ پر قائم مشہور و نامور ہوٹل سندھ گرین کا رخ کرنا شروع کردیا ہے اور سندھ گرین ہوٹل کے مایہ ناز شیف نوید بھائی کے ہاتھوں سے بنائے ہوئے چکن تکہ ،سجیاں ذائقے دار فرائی مچھلی و دیگر قسم کے کھانے کھا کر موسم کے مزے سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ سردی کے موسم میں بالخصوص سجی ،چکن تکہ و مچھلی سمیت مختلف انواح اقسام کے چٹ پٹے و مصالحے دار کھانے کا اہتمام کرتے ہیں اور مصالحے دار باربی کیو سمیت دیگر انواع و اقسام کے پکوان شوق سے کھاتے ہیں اگر مصالحے و زائقہ بتہر ہو تو کھانے پینے کا مزہ دوبالاہو جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :