کاہنہ :شوہر کے مبینہ تشدد سے بیوی جاں بحق

مقتولہ کی لاش مردہ خانے منتقل، شوہر گرفتار، تحقیقات جاری

ہفتہ 9 دسمبر 2023 22:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2023ء) کاہنہ کے علاقے میں شوہر نے اپنی بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر جان سے ہی مار ڈالا۔قتل کا واقعہ کاہنہ میں پیش آیا۔ ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ شوہر نے طیش میں اپنی 32 سالہ بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار ا ۔متوفیہ کی شناخت آسیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شوہر شاہد عمر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی کے گلے پر دبانے کے نشانات موجود ہیں، متوفیہ کے لواحقین نے بتایا کہ آسیہ کو اس کا شوہر تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔پولیس نے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد جمع کر لئے جبکہ ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حالات و واقعات مشکوک ہیں، مختلف پہلوئوں پر تحقیقات کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :