عالیہ بھٹ اورکپل شرما کا کینسر میں مبتلا بچوں کیساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل

پیر 11 دسمبر 2023 20:10

عالیہ بھٹ اورکپل شرما کا کینسر میں مبتلا بچوں کیساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2023ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اور کامیڈین کپل شرما کی کینسر میں مبتلا بچوں کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔عالیہ بھٹ اور کپل شرما نے حال ہی میں کینسر میں مبتلا بچوں کے لیے منعقد کی گئی ایک تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اس تقریب کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عالیہ اور کپل نے کینسر میں مبتلا بچوں کے ساتھ ڈانس بھی کیا جس پر بچے بہت خوش ہوئے۔ ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بیمار بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے پر عالیہ بھٹ اور کپل شرما کی خوب تعریفیں بھی کیجا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :