مردوں جیسی چال اورآوازکیلئے 2 سال ٹریننگ لی، کرن جوہر

نوجوانی میں بول چال بالکل لڑکیوں کی طرح تھی،بھارتی فلم ساز

جمعرات 8 مئی 2025 21:54

مردوں جیسی چال اورآوازکیلئے 2 سال ٹریننگ لی، کرن جوہر
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2025ء) بالی ووڈ کے معروف فلم ساز اور ہدایت کار کرن جوہر نے اپنے بچپن اور نوجوانی کے دور کے بارے میں ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔کرن جوہر نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ انھوں نے نوجوانی میں مردوں جیسا لہجہ اور چال کے لیے 2 سال تک تربیت حاصل کی۔کرن جوہر نے بتایا کہ بچپن سے ان کی بول چال لڑکیوں کی طرح تھی جس پر سب مذاق اڑایا کرتے تھے لیکن میرے والد نے مجھے سنبھالا اور مشکل سے نکالا۔

فلم ساز کرن جوہر نے اس دور کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ تعلیم کے دوران مجھے ایک استاد نے ٹوکا اگر اسی طرح زنانہ لہجے میں بات کرتے رہے تو مستقبل میں مشکلات ہوں گی۔کرن جوہر کے بقول استاد نے رہنمائی کی کہ مجھے اپنے لہجے میں تبدیلی اور مردانہ انداز میں گفتگو کے لیے مشق کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

فلم ساز نے مزید بتایا کہ اس پر میں نے مردانہ بول چال کے لیے دو سال تک کلاسیں لیں لیکن والد کو بتایا تھا کہ میں کمپیوٹر کلاسز لے رہا ہوں۔

کرن جوہر نے کہا کہ 3 سال کی محنت کے بعد میری آواز اور چال میں کافی بدلا آگیا۔ جسے گھر والوں نے بھی سراہا تھا۔تاہم کرن جوہر کا کہنا تھا کہ اگر ابھی کوئی مجھے سے پوچھے تو میں یہی کہوں گا تم جیسے ہو ویسے ہی دکھائی دو۔ کسی کے لیے خود کو تبدیل نہ کرو۔خیال رہے کہ 52 سالہ کرن جوہر نے اب تک شادی نہیں کی ہے تاہم ان کے سیروگریسی کے ذریعے جوڑے بچے یش اور روحی ہیں۔بچوں کے نام کرن جوہر نے اپنے والدین کے نام پر رکھے ہیں یش ان کے والد کا نام تھا جب کہ بیٹی کا نام اپنی ماں کے نام Hiroo سے متاثر ہوکر Roohi رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :