Live Updates

بھارت کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرنے والی اداکارہ امینہ نظام کو قتل کی دھمکیاں؛ پوسٹ ہٹانے پرمجبور

جمعرات 8 مئی 2025 21:54

بھارت کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرنے والی اداکارہ امینہ نظام کو قتل کی ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2025ء) ساوتھ انڈین فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ امینہ نظام نے پاکستان پر بزدلانہ حملے پر خوشی کے شادیانے بجانے والی مودی سرکار کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اداکارہ امینہ نظام نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ پاکستان پر حملہ کرکے پہلگام حملے کا بدلہ لیا گیا ہے، انہیں حقیقت نہیں بتائی گئی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ افسوس ہے کہ ہمارے ملک نے قتل کو مسئلے کا حل سمجھا جب کہ بہت سے سوالات کے جوابات ابھی آنا باقی ہیں۔

(جاری ہے)

امینہ نظام نے بھارت کے ابتر معاشی حالات کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ جنگ کبھی امن نہیں لاتی۔ میں اس کی حمایت نہیں کرتی۔اداکارہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر ہندوتوا کے غنڈوں کو بالکل پسند نہیں آیا اور وہ اداکارہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر اتر آئے۔

جس پر اداکارہ امینہ نظام نے اپنی یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔یاد رہے کہ ملیالم اداکارہ نے فلم گینگزآف 18 سے فلمی کیریر کا آغاز کیا اور انجام پاتھیرا، ترکش ٹھرکام اور پتا پاکال میں اہم کردار ادا کیے۔علاوہ ازیں ٹی وی ریئلٹی شو نائیکا نائیکن سے بھی شہرت حاصل کی اور بعد میں او ٹی ٹئی پلیٹ فارمز میں پرفارمنس دی۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات