رومانوی تعلقات کی حفاظت کرنی چاہئیے‘ ہانیہ عامر

پیر 11 دسمبر 2023 20:10

رومانوی تعلقات کی حفاظت کرنی چاہئیے‘ ہانیہ عامر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2023ء) ہانیہ عامر نے ہانیہ نے عاصم اظہر سے دوستی اور تعلق ٹوٹنے سے متعلق کہا کہ ہے کہ میں نے اٴْن دنوں میں بھی بھرپور لطف اٹھایا۔ مجھے تعلق ٹوٹنے پر بالکل بھی افسوس نہیں ہے۔ پوسٹ کارڈ میں گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ جب کچھ بٴْرا ہونا ہوتا ہے تو اس وقت کوئی کچھ نہیں کرسکتا‘ ،مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ماضی کی غلطیوں سے متعلق ہانیہ عامر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اب میں نے سیکھ لیا ہے کہ کیا دکھانا ہے اور کیا چھپانا ہے۔ اب میں وہی کرتی ہوں جو مجھے صحیح لگتا ہے ۔ سوشل میڈیا پوسٹنگ سے متعلق انہوں نے کہا کہ بہت سی چیزیں میرے لیے بالکل نارمل ہیں۔ لہذا میں ان کے بارے میں پوسٹ کرتی ہوں۔ ہانیہ عامر نے مزید کہا کہ میں نے سیکھا ہے کہ رومانوی تعلقات کی حفاظت کی جانی چاہئے کیونکہ وہ بہت نازک ہوتے ہیں۔ سوشل میڈیا ٹرولز پر ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پوسٹ پر منفی تبصرے بالکل نہیں پڑھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف اپنے دوستوں اور مداحوں کی طرف سے آ نے والے محبت بھرے تبصروں پر توجہ دیتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :