فیسکو کا شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

منگل 12 دسمبر 2023 12:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2023ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اورگرڈسٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر شیخ نے بتایا کہ آج13دسمبربروزبدھ کوصبح ساڑھے آٹھ سے شام ساڑھے پانچ بجے تک132کے وی ایم تھری انڈسٹریل سٹی فیڈمک ون گرڈسٹیشن کے فیڈمک فیڈرصبح آٹھ سے دوپہر ایک بجے تک132کے وی فیکٹری ایریا گرڈسٹیشن کے بسم اللہ پوراور کالج روڈ فیڈر132کے وی تاندلیانوالہ گرڈسٹیشن کے جنگل سرکار اور گھائی فیڈر220کے وی سمندری روڈگرڈسٹیشن ڈجکوٹ سٹی فیڈرصبح نو سے دوپہر بارہ بجے تک132کے وی چناب نگر گرڈسٹیشن کے نیو چناب نگر،پٹھان کوٹ،نیو فیکٹری ایریا اور کالج روڈفیڈرصبح نو سے دوپہر ایک بجے تک132کے وی الائیڈگرڈسٹیشن کے ساحل فیڈر132کے وی کھڑیانوالاگرڈسٹیشن کے فاریسٹ پارک فیڈر132کے وی اولڈ تھرمل گرڈسٹیشن کے مدنی فیڈر132کے وی جڑانوالہ گرڈسٹیشن کے کالج روڈ،علی پور بنگلہ اور فیصل آباد روڈ فیڈر132کے وی ستیانہ گرڈسٹیشن کے المصطفٰی شہید،جسوآنہ بنگلہ،نیو ستیانہ اور ستیانہ ویلج فیڈر132کے وی 582گ ب گرڈسٹیشن کے ریاض نگر فیڈر132کے وی چنیوٹ گرڈسٹیشن کے بیراں والا فیڈر132کے وی بھوآنہ گرڈسٹیشن کے خانوآنہ،جامع آباد اور عنایت علی شاہ فیڈر132کے وی لالیاں گرڈسٹیشن کے لنگر مخدوم فیڈر132کے وی چناب نگر گرڈسٹیشن کے پٹھان کو ٹ فیڈر132کے وی بڑانہ گرڈ سٹیشن کے پیپل بھٹہ فیڈر132کے وی طارق آباد گرڈسٹیشن کے اسلامیہ پارک فیڈر صبح نو سے دوپہر دو بجے تک 132کے وی اولڈتھرمل گرڈسٹیشن کے طارق آباد فیڈر132کے وی طارق آباد گرڈسٹیشن کے شادمان اورکارڈیالوجی فیڈر132کے وی بھوآنہ گرڈسٹیشن کے خانوآنہ،محمدی شریف،عنایت علی شاہ،جامع آباد اور بھوآنہ فیڈر 132کے وی جڑانوالہ گرڈسٹیشن کے کینال روڈ،کالج روڈ،علی پور بنگلہ، الحبیب،کچہری روڈ اور عاشق علی شہید فیڈر132کے وی کھڑیانوالہ گرڈسٹیشن کے فاریسٹ پارک،رفیق سپننگ،لاٹھیانوالہ،فخر آباد اور فاروق سپننگ فیڈر132کے وی ستیانہ گرڈسٹیشن کے زاہد جی،ستیانہ ویلج،نیلی بار،راوی مدوآنہ،المحمود،علی آباد،جسوآنہ بنگلہ،نیو ستیانہ،ونہار مل،المصطفٰی شہید اور سمندری روڈفیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔