سکول ٹیچر کا پرسرارقتل، پولیس کو کھیتوں سے لاش مل گئی ۔

جمعرات 14 دسمبر 2023 18:56

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2023ء) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ڈیرہ شاہ جمال میں تعینات ٹیچر کا پرسرار قتل پولیس کو قبرستان کے قریب کھیتوں سے لاش مل گئی۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ڈیرہ شاہ جمال میں تعینات ٹیچر موضع جلہن کے رہائشی محمد ریاض کا بیٹا فخر ریاض گزشتہ روز سکول سے چھٹی کے بعد گھر نہ پہنچا اور لا پتہ ہونے کی صورت میں تھانہ کوٹ لدھا پولیس نے مبینہ اغواہ کا مقدمہ نمبر 643/23 درج کر لیا اور پولیس کو ڈیرہ شاہ جمال قبرستان کے قریب کھیتوں سے فخر ریاض کی لاش مل گئی ہے جس کے بعد تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔ ڈی ایس پی سرکل محمد نواز ورک کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔ \378