ریاض، اسلامی عسکری اتحاد کے سربراہان کا اجلاس

اسلامی فوجی اتحاد کی حکمت عملی اور اہم اقدامات کا جائزہ لیاگیا

جمعہ 15 دسمبر 2023 17:10

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2023ء) اسلامی عسکری اتحاد برائے انسداد دہشت گردی کے سربراہان نے ریاض میں سعودی آرمی چیف آف اسٹاف کی صدارت میں اتحاد کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق رکن ممالک کے چیفس اور جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کا اتحاد کے سیکرٹری جنرل میجر محمد المغیدی نے استقبال کیا۔اس موقع پر اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے اسلامی فوجی اتحاد کی حکمت عملی اور اہم اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اسلامی دنیا اور معاشرے کی خدمت کے حوالے سے رکن ممالک کی کوششوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔