صدر مملکت کا موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے توانائی کے بچت پر مبنی موثر استعمال پر زور
گرین پریزیڈنسی پروجیکٹ نے 2023 کے لیے بہترین بین الاقوامی توانائی پروجیکٹ کا ایوارڈ جیت لیا جدید دنیا بدلتی ترجیحات اور رویوں کے ساتھ خطرناک ہوتی جا رہی ہے جنہیں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو محدود کرنے کے لیے روکنا ضروری ہے، عارف علوی
پیر 18 دسمبر 2023 18:39
(جاری ہے)
گرین پریذیڈنسی آف پاکستان ایک اہم اقدام ہے جس کے تحت توانائی کی بچت اور کارکردگی کے اقدامات کے موثر نفاذ کے ساتھ ساتھ ایک میگاواٹ کا سولر فوٹوولٹک سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ اس اقدام کے نتیجے میں ایوان صدر کی طرف سے توانائی کے استعمال میں 42.5 فیصد کمی آئے گی۔
انہوںنے کہاکہ یہ توانائی کی بچت 3,144 ٹن گرین ہائوس گیسوں کی کمی یا 142,090 درخت لگانے کے مساوی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ دنیا بھر کے 129 منصوبوں میں سے پاکستان کے گرین پریذیڈنسی پراجیکٹ کو ’’انٹرنیشنل انرجی پروجیکٹ آف دی ایئر 2023‘‘ کے باوقار ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ انہوں نے ایسوسی ایشن آف انرجی انجینئرز امریکہ کے 2023 کے بہترین بین الاقوامی توانائی پروجیکٹ آف دی ایئر ایوارڈ کے ساتھ اعتراف پر بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دنیا میں امن کو فروغ دینے اور جنگوں کی حوصلہ شکنی پر بھی زور دیا جو گلوبل وارمنگ کو کم کرنے پر دنیا کی توجہ ہٹانے کا ایک بڑا سبب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہونے کے باوجود پاکستان کو گزشتہ سال کے تباہ کن سیلابوں سے بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا جو گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آئے۔ انہوں نے کہا کہ 20ویں صدی کے وسط تک لوگ بے پناہ وسائل کے باوجود قدرتی وسائل کے استعمال کے حوالے سے حساس تھے لیکن اب ترجیحات تبدیل ہو چکی ہیں اور وافر وسائل کا استعمال شروع کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ؐنے بھی اپنی زندگی میں قدرتی وسائل کو انتہائی احتیاط کے ساتھ استعمال کرنے کی تعلیم دی۔ صدر مملکت نے نشاندہی کی کہ موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں دنیا کو صاف توانائی کے استعمال پر منتقلی کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند دہائیوں میں جو فیصلے کیے جائیں گے اور ٹیکنالوجیز تیار کی جائیں گی ان کے جغرافیائی سیاست، جنگلی حیات، خوراک کی پیداوار اور انسانی کوششوں کے تقریباً ہر شعبے پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فن تعمیر سمیت متعدد شعبوں کے اسٹیک ہولڈرز توانائی کے موثر استعمال میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو قدرتی وسائل کی اہمیت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے آگاہ کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جانے چاہئیں۔ قبل ازیں صدر نے پراجیکٹ ڈائریکٹر، پراجیکٹ کے سربراہ اور اینگرو، ہواوے اور اوساکا لائٹس کے نمائندوں کو پراجیکٹ میں ان کے تعاون پر سووینئرز دیئے۔ اس موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں ایسوسی ایشن آف انرجی انجینئر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بل کینٹ نے کہا کہ ایسوسی ایشن چار دہائیوں سے ان افراد اور تنظیموں کو توانائی کے موثر استعمال کے حوالے سے ان کی کوششوں کو تسلیم ایوارڈ دے رہی ہے۔ انہوں نے پراجیکٹ گرین پریذیڈنسی کی ٹیم کو ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد پیش کی کہ ان کی کاوشوں کی بدولت ایوان صدر میں توانائی کی 42 فیصد سے زیادہ بچت ایک شاندار کامیابی ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی (این ای سی ای) نے کہا کہ 2030 تک 60 فیصد قابل تجدید توانائی پیدا کرنے کے مقررہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے 50 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا
-
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس، ٹیکس کے حوالہ سے زیر التوا قانونی مقدمات کو فعال طور پر آگے بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ خضدار میں دھماکے کی مذمت ، خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر صدمے کا اظہار
-
وزیراعظم کی گندم خریداری سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
گلگت بلتستان میں بس کھائی میں جا گری، 20 افراد ہلاک
-
بات چیت کیلئے تیار ہوں لیکن پہلے چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائےگا
-
پاکستان نے اوسلو شوٹنگ کا ملزم ناروے کے حوالے کر دیا
-
احسن اقبال سے چیئرمین سپارکو کی ملاقات، مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ
-
صدرمملکت کی چاند کیلئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
وزیراعظم نے چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے کے مناظر براہ راست دیکھے اور مسرت کا اظہار کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.