فیصل آباد،نیشنل ایسوسی فار ایجوکیشن (نافع) کے زیراہتمام جینئس آف ٹیچرز ایوارڈ کے مقابلے میں حصہ لینے والے اساتذہ کرام کو انعامات دینے کے لئے تقریب

منگل 19 دسمبر 2023 20:26

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2023ء) نیشنل ایسوسی فار ایجوکیشن (نافع) کے زیراہتمام جینئس آف ٹیچرز ایوارڈ کے مقابلے میں حصہ لینے والے اساتذہ کرام کو انعامات دینے کے لئے ضلعی ڈائریکٹر ڈاکٹرسعیدآفتاب کی زیرصدارت تقریب مقامی کلب میں منعقدہوئی میںہوا۔تقریب میں نافع پاکستان کے صدر سابق سینیٹر پروفیسر ابراہیم،صوبائی صدر حافظ شاہین اختر،جنرل سیکرٹری رانانعیم خاں، سی ای ایجوکیشن کاشف ضیاء،سیکرٹری بورڈ ڈاکٹرحبیب الرحمن،ضلعی ڈائریکٹرنافع سرپرست اعلیٰ پروفیسرمحبوب الزماںبٹ ،ڈائریکٹر امہ انٹرنیشنل کالج عبداللہ مدثر دیگرعہدیداران موجودتھے۔

اس موقع پر جینیئس آف ٹیچرزکا ایوارڈ جیتنے والی عائشہ فخری دی ارقم سکول گٹ والاکو ایک لاکھ پچاس ہزارکا گرینڈکیش پرائس کا مہمانوں نے دیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نافع پاکستان کے صدرپروفیسرابراہیم نے جینئس آف ٹیچرز ایوارڈ کوفیصل آباد کی تاریخ کا اساتذہ کا سب سے بڑا ایونٹ کہتے ہوئے ٹیچرز کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرکو ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے آگے بڑھنا چاہیے۔ اساتذہ کے لے ایسا منفرد اور شاندار ایونٹ فیصل آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منعقد کیا جارہا ہے جسکا مقصد استاد کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہی