عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کاکام کرنا ہر مسلمان کا اولین ایمانی فریضہ ہے : مولانا اسماعیل شجاع آبادی

اتوار 24 دسمبر 2023 19:50

ا*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2023ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کاکام کرنا ہر مسلمان کا اولین ایمانی فریضہ ہے ۔ زندگی کے آخری لمحات تک عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالت کا تحفظ کرتے رہیں گے ، تمام مکاتب فکر کے جید علماء کا قرآن وحدیث کی روشنی میں متفقہ فتویٰ ہے کہ قادیانیوں کے ساتھ ہر قسم کا تعلق رکھنا سخت ممنوع اور حرام ہے ۔

قادیانیوں کا مکمل بائیکاٹ ان کو توبہ کرانے میں بہت بڑا علاج اورانکی اصلاح اور ہدایت کاکامیاب ذریعہ ہے ۔ قادیانیوں کا مکمل بائیکاٹ ہر مسلمان کا مذہبی اوردینی فریضہ اوررسول اللہﷺ سے محبت کی نشانی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا ا ظہارعلماء نے جامع مسجد بلال بھسین لاہور میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا سعید وقار ،مولانا محمداحمد خان، مولانا عابد حنیف کمبوہ، ماسٹر محمدارشاد، مولانا عبدالعزیز ،ماسٹر عبدالرشید بھی موجود تھے ۔

علماء نے کہا کہ کارکنان ختم نبوت کام میں تیزی لائیں اور قادیانیوں کی سازشوں سے با خبر رہنے کے لیے مرکز کے ساتھ اپنا رابطہ مضبوط رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ58اسلامی ممالک کے ہوتے ہوئے فلسطینی عوام پر ظلم اور تشدد سمجھ سے بالا تر ہے ، پاکستان سمیت عالم اسلام اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کرے ۔ فلسطینی مسلمانوں پروحشیانہ بمباری پر حقوق انسانی کے عالمی ادارے کیوں خاموش ہیں ، اقوام متحد ہ اسرائیل کی لونڈی نہ بنے بلکہ وحشیانہ کاروائیوںکاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے فلسطینیوں پرظالمانہ حملوں کو رکوائے۔اسرائیل کی ناجائزریاست فتنہ وفساد کی جڑ ہے مسلم امہ متحد ہوکرفلسطین کی آزادی کے لیے مشترکہ لا ئحہ عمل تیار کرے۔