سندھ فوڈ اتھارٹی نے یوسف بشیرکو فوڈ سیفٹی ایمبیسڈرمقررکردیا

پیر 25 دسمبر 2023 18:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2023ء) مشہور فیشن ڈیزائنر، فوٹوگرافر، پینٹر، فوڈ سائنٹسٹ اور فارمر یوسف بشیر قریشی کو سندھ فوڈ اتھارٹی کا فوڈ سیفٹی اینڈ ہائجین ایمبیسڈرز پروگرام کے تحت صوبہ سندھ کے لیے فوڈ سیفٹی اینڈ ہائیجین ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی نے ہائیجین ایمبیسڈرز پروگرام شروع کر دیا ہے، جس کے تحت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد اور معاشرے پر اثر انداز ہونے والے افراد کو اعزازی بنیادوں پر فوڈ اینڈ ہائجین ایمبیسڈرز تعینات کیا جائے گا۔

اس پروگرام کا مقصد صوبے کی آبادی کے مختلف طبقات کو غذائیت اور خوراک، خوراک کی حفاظت اور حفظان صحت، صحت مند کھانے کی عادات اور صحت مند غذا برقرار رکھنے کے فوائد جیسے ضروری موضوعات پر آگاہی فراہم کرنا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر کے ساتھ ملاقات میں حسین، یوسف بشیر قریشی نے عام لوگوں میں فوڈ سیفٹی اور حفظان صحت سے متعلق آگاہی کے پروگرام میں اپنی بھرپور شرکت اور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :