کچن گارڈننگ کے تحت چھوٹے پلاٹوں میں کاشتہ سبزیاں دیر تک پیداوار دیتی ہیں،ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد

بدھ 27 دسمبر 2023 12:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2023ء) ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نے کہا ہے کہ کچن گارڈننگ کے تحت چھوٹے پلاٹوں میں کاشت کی گئی پالک، دھنیا، میتھی و دیگر سبزیاں دیر تک پیداوار دیتی ہیں جبکہ5 مرلہ تک کے پلاٹ میں ان کے علاوہ گوبھی، ٹماٹر، گاجر، شلجم،مولی وغیرہ بھی کاشت کی جاسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ادارے نے کہا کہ گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کا مشغلہ نہ صرف انسانی صحت کے لئے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے بلکہ اپنے گھر، باغ یا کھیت میں کاشت کی ہوئی سبزیاں زیادہ تازہ، بہتر، حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق، زرعی زہروں کے سپرے و مضر اثرات سے پاک اور سستی ہوتی ہیں۔

ادارے نے کہا کہ سبزیوں کی بہتر کاشت کے لئے انہیں نہری یا گھریلو پینے والا پانی فراہم کیا جاسکتا ہے، شہری گھروں میں کاشتہ سبزیوں کو پانی دیتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ پانی کھیلیوں سے اوپر نہ جائے ورنہ سبزیوں کا اگاؤ متاثر ہوسکتا ہے جبکہ بیل والی سبزیوں کو دیوار کے ساتھ اونچا باندھنا چاہیے تاکہ اس میں ہوا کا مناسب گزر ہوتا رہے نیز اس طرح سبزیاں کیڑے مکوڑوں کے حملوں سے بھی محفوظ رہتی اور زیادہ دیر تک پیداوار دیتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :