کاشتکاروں کو بیجوں کے ذریعے کاشت کی جانے والی سبزیوں کی فوری چھدرائی کی ہدایت

بدھ 27 دسمبر 2023 12:24

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2023ء) ایگری کلچر آفیسر(ٹیکنیکل )محکمہ زراعت سیالکوٹ ذیشان گورائیہ نےکہا ہےکہ کاشتکاربیجوں کے ذریعے کاشت کی جانے والی موسم سرما کی سبزیوں آلو،مٹر، ٹماٹر،پیاز،مولی،شلجم، گاجر، گوبھی،لہسن،سلاد،پالک،میتھی، پودینہ، دھنیاکی فصل کی اگاؤ کے بعد مناسب چھدرائی کا عمل شروع کردیں تاکہ پودوں کو مناسب جگہ،روشنی اور خوراک مل سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے”اے پی پی“کوبتایا کہ لہسن ،مولی، گاجر،شلجم کی وٹوں،میتھی،دھنیا‘ پالک،سلاد،ساگ کی ہموار زمین میں کاشت بہترین پیداوار کی ضامن ہے۔

متعلقہ عنوان :