سیالکوٹ، کاشتکاروں کو رایا اور سرسوں کو بیماریوں سے بچانے کے لئے حفاظتی تدابیراختیارکرنے کی ہدایت

بدھ 27 دسمبر 2023 12:35

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2023ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹرپیسٹ وارننگ وکوالٹی کنٹرول محکمہ زراعت سیالکوٹ ڈاکٹر مقصوداحمد نےکہا ہےکہ کاشتکار رایا اور سرسوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے لئے حفاظتی تدابیراختیار کریں کیونکہ فصل پر بوائی سے لے کر برداشت تک مختلف بیماریاں حملہ آورہوسکتی ہیں جس کےلیے کاشتکارحفاظتی و تدارکی اقدامات یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے”اے پی پی“کو بتایا کہ سفیدکنگھی کے ابتدائی حملہ میں پتوں، تنوں،شاخوں کی اوپری سطح کے اندر سفیدچھالے بن جاتے ہیں جو پھول کر پھٹ جاتے ہیں اور ان سے سفید سفوف نکلنا شروع ہوجاتاہے۔اس طرح پھولوں پر بیماری کے حملہ سے جہاں ایک طرف پھول بدشکل ہوجاتے ہیں وہیں ان میں بیج بھی نہیں بنتااورپودے کے متاثرحصوں میں سڑن پیداہوجاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وبائی جھلساؤکی بیماری کے حملہ سے پتوں،ٹہنیوں، پھلیوں پر سیاہ اور بھورے دھبے نمودارہوتے ہیں جو پتوں میں سوراخ کا باعث بھی بنتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بیماری کےشدیدحملے کی صورت میں پھلیاں پتلی اور چھوٹی رہ جاتی ہیں،مرجھاؤکی بیماری ہر عمرکے پودوں پر اثراندازہوکر پیداوارکو متاثر کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :