محکمہ اصلاح آبپاشی کا لیزر ٹریکٹر آپریشن اور لیزر ایکوپمنٹس مینٹی ننس کو رسز شروع کروانے کی تجویزپر غور

بدھ 27 دسمبر 2023 12:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2023ء) محکمہ اصلاح آبپاشی نے کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے مستفید کرنے کیلئے ٹریننگ کورسز کے آغاز کا فیصلہ کیاہے ۔ محکمہ زراعت کے ادارہ اصلاح آبپاشی کے زیر اہتمام لیزر ٹریکٹر آپریشن اور لیزر ایکوپمنٹس مینٹی ننس کو رسز شروع کرنے کی تجویزپر غورکیاجارہاہے جس کے جلداجراسے کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

تربیتی ادارہ اصلاح آبپاشی فیصل آباد کے ترجمان نے بتا یا کہ زراعت میں پانی کے محدود وسائل کا بہتر استعمال عصر حاضر کا اہم تقاضہ ہے جبکہ ہمواری زمین پانی کے بچاؤ کا اہم ذریعہ ہے اس لئے ہمواری زمین بذریعہ لیزر ٹیکنالوجی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر کاشتکاران بالعموم اور دیہی علاقوں کے نوجوان بالخصوص اس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں مہارت حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ اس ضمن میں حکومت نے لیزر ٹریکٹر آپریشن اور لیزر ایکوپمنٹس مینٹی نینس کو رسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید معلومات کیلئے محکمہ زراعت یا ادارہ اصلاح آبپاشی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔