بند گوبھی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کے لئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی سفارش

بدھ 27 دسمبر 2023 13:34

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2023ء) محکمہ زراعت نے بند گوبھی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کے لئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی سفارش کی ہے ۔۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری خالد محمودنے کہا ہے کہ فصل کی بوائی کے شروع میں اسے ایک ایک ہفتہ کے وقفہ سے 2سے 3مرتبہ پانی دیا جائے جبکہ بعد ازاں آبپاشی کا وقفہ بڑھا کر 15دن کر دیا جائے تاکہ فصل کو بڑھنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نےبتایاکہ فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی اشد ضروری ہے جس کیلئے بروقت گوڈی کرنی اور پودوں پر مٹی چڑھا دینی چاہیے تاکہ فصل کا اگاؤ متاثر نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ اگر جڑی بوٹیوں کی تلفی کے دوران مرے ہوئے پودے نظر آئیں تو انہیں نکال کر نئے پودے لگا دینے چاہئیں تاکہ وقت، پانی، کھادوں، سپرے کا ضیاع نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ مزید معلومات و رہنمائی کیلئے کسی بھی وقت محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے مشورہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :