آلومختلف بیماریوں سے بچائو کے لئے مفیدہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد

بدھ 27 دسمبر 2023 13:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2023ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد ڈاکٹر خالد اقبال نے کہا ہے آلو میں شامل پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، آئرن، کیروٹین سمیت دیگر اجزا مختلف بیماریوں کے تدارک اور انسانی صحت کے لئے نہایت مفید ہیں تاہم آلو کا زیادہ استعمال موٹاپے کاباعث بن سکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نےاے پی پی سے گفتگو کے دوران کہا کہ آلو میں 22.6 گرام کاربوہائیڈریٹ، 1.6 گرام پروٹین، 7.2 گرام آئرن، 12.3 گرام نیاسین، 1.4 گرام اوبو خلاون، 2.4 گرام کیروٹین، 1.2گرام چربی، 9.7 گرام انرجی، 5.7 گرام نمی،10.4 گرام تھیامین ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ بد ہضمی، پیٹ کی خرابی، اعصابی کھانسی، پھیپھڑوں کی عضلاتی تحریک، بچوں کی نشوونماخصوصاً جب بچے دانت نکال رہے ہوں ، جلی ہوئی جلد کے علاج او دبلے پن کے خاتمہ کے لئے آلو کا استعمال بہترین اثرات کا حامل ثابت ہواہے۔ انہوں نے کہاکہ خشک سرد مزاج کی حامل مذکورہ سبزی کو ایک صحت مند شخص کو روزانہ 250 گرام تک غذا کے طور پر استعمال کرناچاہیے۔

متعلقہ عنوان :