کاشتکاروں کوتارامیرا کی فصل کو وبائی جھلساؤ سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

جمعہ 29 دسمبر 2023 13:13

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2023ء) ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادنے کاشتکاروں کو تارامیرا کی فصل کو وبائی جھلساؤ سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہاکہ کاشتکار بہتر پیداوار کیلئے تارا میرا کی فصل کو مختلف بیماریوں کے حملے سے بچانے کیلئے ماہرین زراعت کی مشاورت سے بروقت اقدامات کریں تاکہ انہیں بعد ازاں کسی مشکل یا پریشانی کاسامنا نہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

ترجمان آری نے کہاکہ تارامیراکی فصل کے پتوں، ٹہنیوں، پھلیوں پر وبائی جھلساؤ کی بیماری کے حملہ سے سیاہ و بھورے دھبے پڑ جاتے ہیں اور شدید حملہ کی صورت میں پھلیاں پتلی اور چھوٹی رہ جاتی ہیں اسلئے کاشتکاروں کو پودوں کا بغورمعائنہ کرتے رہنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ جڑی بوٹیوں اور بیماری سے متاثرہ پودوں کو نکال کر فوری تلف کردینا چاہیے نیز برداشت کے بعد متاثرہ فصل کے خش و خاشاک بھی جلا دینے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ وبائی جھلساؤ کے کیمیائی انسداد کیلئے کاشتکار ماہرین زراعت کی سفارش کردہ زہروں کا استعمال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے عملہ کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :