محکمہ لائیو سٹاک فیلڈ گاڑیوں میں ٹریکر کے نفاذ کو ایک ہفتے میں مکمل کرے،صوبائی وزیر لائیو سٹاک

ہفتہ 30 دسمبر 2023 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2023ء) صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد نے اپنے کیمپ آفس میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کے دوران پرائیویٹ اور سرکاری لائیو سٹاک فارمز کی صورتحال،پیٹس کے حوالے سے ڈسیز کنٹرول کمپارٹمنٹس اور ایم وی ڈی ٹریکنگ کی تنصیب کا تفصیل سے جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کو ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک ڈاکٹر عثمان طاہر کیجانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے پیٹس کی کارکردگی بارے ایک سٹیئرنگ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ لائیو سٹاک پورے پنجاب میں میٹ ایکسپورٹ کے حوالے سے کم معیار کے سائیلج یونٹس کے خلاف کریک ڈان کرے گا جبکہ محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے پنجاب بھر میں ڈرگس ریسیڈیوژ ٹیسٹنگ کی جانی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :