ں* نوشہرہ ، شادی کی تقریب میں سلنڈر دھماکہ، 23بچے جھلس کر زخمی ،دو کی حالت تشویشناک

منگل 2 جنوری 2024 20:45

ژ*نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2024ء) نوشہرہ کے علاقے مانکی شریف روڈ پر واقعہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں شادی کی تقریب میں گیس سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 23بچے جھلس کر زخمی ہو گئے، دو راہگیر بچوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ہے۔پولیس کے مطابق افغان مہاجر فیملی کے ہاں شادی کی تقریب تھی متاثرہ بچوں میں زیادہ تر تعداد افغان مہاجرین بچوں کی ہے۔

پولیس نے زخمی حالت میں فنگر چپس فروش کے ریڑھی بان بچوں کو ہسپتال میں حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔ ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے فوری طور پر تمام زخمی جھلس جانے والے بچوں کو قاضی میڈیکل کمپلیس منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

دھماکہ شادی کی تقریب والے گھر کے باہر فنگر چپس فروش کے ریڑھی میں لگے سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا جہاں پر تمام بچے شادی کی تقریب کے لیئے آئے تھا اور فنگر چپس ریڑھی کے قریب کھڑے تھے کہ اچانک سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور وہاں موجود بچے جھلس کر زخمی ہوئے جبکہ چپس فروش خود بھی بری طرح جھلس کر زخمی ہوا مقامی لوگوں کے مطابق سلنڈر دھماکہ انتہائی شدید تھا اور آواز دور تک سنی گئی واقعے کے فوری بعد ریسکیو نوشہرہ کی امدادی ٹیموں نے تمام زخمی بچوں کو طبی امداد کے لئے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا اسسٹنٹ کمشنر تنویر احمد اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبد القیوم خان نے فوری طور پر قاضی ہسپتال کا دورہ کیا اور صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات دی کہ بچے کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کمی نہ ہو چپس فروش کی حالت تشویش ناک تھی جسے فوری طور پر حیات آباد میڈیکل کمپلیس کے برن سینٹر منتقل کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر تنویر احمد نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع بھر میں رکشوں میں لگے ناقص سلنڈر اور ریڑھیوں سلنڈر کے استعمال کے خلاف کاروائی ہو گی۔