سابق وفاقی وزیر سرتاج عزیز کی نماز جنازہ ایچ ایٹ قبرستان سپرد خاک

بدھ 3 جنوری 2024 21:38

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2024ء) سابق وفاقی وزیر سرتاج عزیز کی نماز جنازہ ایچ ایٹ قبرستان میں ادا کردی گئی،نماز جنازہ میں سرتاج عزیز کے اہل خانہ، عزیز و اقارب کی بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، ڈاکٹر طارق فضل، چوہدری تنویر حسین، شکیل اعوان ،فرحت اللہ بابر، صدیق الفاروق، سابق وفاقی وزیر نثار میمن، اعجاز الحق ،سردار مہتاب خان، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم، زبیر قصوری، سابق پی آئی او راؤ تحسین علی خان، راجہ ظفر الحق ،کویت کے سفیر اور مختلف ممالک کے سفراء نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی ،سرتاج عزیز کو ایچ ایٹ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ،سرتاج عزیز مرحوم کی رسم قل و دعا کل 3 بجے چک شہزاد فارم ہاوس پر ہوگی۔