محمد رضوان آسٹریلیا میں سب سے زیادہ اوسط کیساتھ رنز بنانے والے وکٹ کیپر بلے باز بن گئے
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز نے آسٹریلیا کے محض 2 دوروں میں ہی شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا
محمد علی بدھ 3 جنوری 2024 23:56
(جاری ہے)
وہ کینگروز کے دیس میں اب تک 2 نصف سنچریوں کی مدد سے 48.85 کی اوسط سے 342 رنز بناچکے ہیں۔ آج تک پاکستان کا کوئی دوسرا وکٹ کیپر بلے باز اس شاندار اوسط کے ساتھ آسٹریلیا میں رنز نہیں بنا سکا۔
فہرست میں دوسرا نمبر سابق کپتان سرفراز احمد کا ہے جنہوں نے آسٹریلین سرزمین پر 29.87 کی اوسط سے 239 رنز اسکور کیے ہیں۔ سڈنی ٹیسٹ کے دوران جہاں محمد رضوان نے اپنا ریکارڈ بہتر بنایا، وہیں پاکستانی ٹیم بھی مجموعی طور پر ایک بہترین ریکارڈ بنانے میں کامیاب رہی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا میں سڈنی ٹیسٹ کے دوران اپنی تیز ترین ٹیسٹ بیٹنگ کی۔ سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم نے پہلی اننگ میں 77.1 اوورز میں 313 رنز بنائے اور اس کا رن ریٹ 4.05 رہا۔ پاکستان ٹیم کی پہلی بار آسٹریلیا میں بیٹنگ اوسط 4 رنز فی اوور سے زائد رہی۔ اس سے قبل 2019ء کے برسبین ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کا رن ریٹ 3.97 رہا تھا۔ واضح رہے کہ سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی اننگ 313 رنز پر تمام ہو گئی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائیویٹ چیٹ لیک کرنے پر روہت شرما کی بھارتی میڈیا پر کڑی تنقید
-
مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چارٹی ٹونٹی میچوں کی سیریزکا پہلا میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ، مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا
-
روم ، جرمن سٹارالیگزینڈر زویروف دوسری مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
-
قومی خاتون کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کر لئے
-
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کراچی ایسوسی ایشن کے عہدداران معطل
-
پاک بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچ کی ٹکٹ بیس بال مقابلے کی ٹکٹ سے بھی مہنگی ہوگئی
-
کرسٹیانو رونالڈو نے آخر کار اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں بارے بتا دیا
-
پاکستان فٹبال ٹیم میں اہم کھلاڑی کا اضافہ ہو گیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں فخر زمان نے اپنا رول بتا دیا
-
روہت شرما نے مزید پاک بھارت کرکٹ میچوں کی خواہش کا اظہار کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.