سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے وفات پانے والے رہنماء سرتاج عزیز کے لئے دعا

جمعہ 5 جنوری 2024 16:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2024ء) سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے وفات پانے والے رہنماء سرتاج عزیز کے لئے دعا کی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینٹ کا اجلاس چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا جس میں سابق وزیر سرتاج عزیز کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرائی گئی ۔ سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہاکہ سرتاج عزیز انتہائی بردباد شخصیت تھے، محب وطن پاکستانی تھے، ان کے خاندان کو ایک خط جانا چاہیے ۔