کمشنر لاہورکاچیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ پی آئی سی کے ہمراہ پی آئی سی کا دورہ

ہفتہ 6 جنوری 2024 20:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2024ء) کمشنر لاہور محمد علی ندھاوا نے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ پی آئی سی ڈاکٹر فرقت عالمگیری کے ہمراہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر پی آئی سی مینجمنٹ، چیف انجینئرز اور دیگر افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر نے نگران وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں پی آئی سی کلیکشن سنٹر و سرائے کی تعمیر کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ کلیکشن سنٹر کی دوسری منزل کی تعمیر شروع ہے جو ڈیڈ لائن کے مطابق مکمل ہوگی۔پی آئی سی سرائے (مہمان خانہ) کی بیس تیار ہے، پولز انسٹال ہوگئےجبکہ چھت بھی فکس ہونے جارہی ہے۔ سرائے کی تعمیر سے مریضوں کے اٹنڈنٹس کیلئے بہت بڑی سہولت ہوگی، واش رومز بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرائے کے گرد فینسنگ مکمل ہوگئی، ہارٹیکلچر ورک بھی تکمیل کے قریب ہے۔

کمشنر نے کہا کہ پی آئی سی ایمرجنسی کے گرد ٹریفک ری ویمپنگ سے ایمبولینسز و گاڑیوں کو رواں راستہ مہیا ہوگیا ہے۔ ایمبولینسز و گاڑیوں کے داخلہ، اخراج و پارکنگ کیلئے علیحدہ علیحدہ روٹس سے رکاوٹ ختم ہوگئی۔ نگران وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ایمرجنسی کے سامنے ہارٹیکلچر ورک میں مزید بہتری لائی جارہی ہے۔ محمد علی رندھاوا نے مزید کہا کہ پی آئی سی ایمرجنسی کی بحالی کے بعد مریضوں کو بہترین سہولیات دستیاب ہیں۔