بارک اوباما ٹرمپ کی بڑھتی مقبولیت پر پریشان

جوبائیڈن کو انتخابی مہم جارحانہ بنانے اور بہتر معاونین رکھنے کا مشورہ

اتوار 7 جنوری 2024 12:45

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2024ء) سابق امریکی صدر بارک اوباما نے صدر جو بائیڈن سے ملاقات کرکے ریپبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑھتی مقبولیت پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بارک اوباما نے دوبارہ صدارت کے ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن سے اہم ملاقات کے دوران انتخابی مہم کو جارحانہ بنانے اور بہتر معاونین رکھنے کا مشورہ دے دیا۔اوباما نے بائیڈن پر واضح کردیا کہ اگر انتخابی مہم میں جان نہ ڈالی تو ٹرمپ کے جیتنے کا امکان بڑھتا چلا جائے گا۔سابق صدر اوباما کے دور میں جوبائیڈن امریکا کے نائب صدر تھے، بائیڈن کی جیت میں اوباما نے اہم کردار ادا کیا تھا۔