ملکی معای، معاشرتی مسائل کا حل اور سیاسی استحکام فوری انتخابات سے ممکن ہی:علامہ ہشام الہٰی ظہیر

اتوار 7 جنوری 2024 19:20

Y لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2024ء) جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہٰی ظہیرنے کہا ہے کہ جس طرح مصلیٰ رسول ﷺ کے وارث علمائے کرام ہیں اسی طرح تخت خلافت، معاشرتی نظام زندگی، اقتصادی معاملات، سیاست اور دینی معاملات کے وارث بھی علمائے کرام ہیں، انتخابات کے التواء کے حوالے سے سینٹ سے منظور کی جانے والی قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں معاشی، معاشرتی مسائل کا حل اور سیاسی استحکام فوری اور بھر وقت انتخابات کے انعقاد سے ہی ممکن ہے، ان خیالات کا اظہار علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے گذشتہ روز عمرہ ادائیگی اور سعودی عرب کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپسی پرجمعیت کے ذمہ داران علامہ طارق محمود یزدانی، مولانا نعیم الرحمن شیخو پو ری، حاجی ریاض احمد، مولانا ذوالفقار علی فاروقی، قا ری عبد الرب جرار، قا ری شفیق الرحمن ربانی، حکیم شفیق الرحمن،حافظ نصر اللہ بھٹی حافظ سعید عمران، مولانا عبد المنان سلفی، مولانا شکیل بشیر سلفی، قاری ظفر اقبال سمیت دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے مزید کہا کہ جمعیت اہل حدیث پاکستان پو رے ملک کے اندر ذاتی حیثیت میں عام انتخابات میں جو اٴْمیدوار دین پسند، اسلام پسند ہے خواہ اس کا تعلق کسی سیکو لر، سیاسی، دینی جما عت سے ہے اور اس کی دین اسلام کیلئے خدمات، قربانیاں، ختم نبوت ﷺ، صحابہ کرام ؓ کی ناموس کا دفاع کے حوالے سے موجود ہیں ان کی مکمل سپورٹ، حمایت کا اعلان کیا جائیگا۔

اگر کوئی اٴْمیدوار کسی بھی سیکو لر، لبرل، دینی، سیاسی سے ہے اور وہ ختم نبوت ﷺ، صحابہ کرام ؓپر ہرزہ سرائی کرنے والا ہو یا اٴْس کے سہولت کار اس کے لئے نرم گو شہ رکھنے والے ہوں جمعیت اہل حدیث پاکستان ایسی پا رٹی اور اٴْمیدوار کی ہر گز سپورٹ اور حمایت نہیں کر ے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کوجن در پیش مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے کوئی بھی پارٹی اکیلے اس ملک کو ان چیلنجز سے نکالنے کی اہل نہیں ہے۔ عوام کو اس مرتبہ سو چ سمجھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کرنا چاہئے دین پسند، اسلام پسند لوگوں کو ووٹ دیں۔۔