نہری علاقوں میں مکئی کی کاشت کیلئے مختلف ہائبرڈ اقسام کا اعلان کردیا گیا

پیر 8 جنوری 2024 13:34

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2024ء) صوبہ کے نہری علاقوں میں مکئی کی کاشت کیلئے مختلف ہائبرڈ اقسام کا اعلان کردیاگیاہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار15جنوری سے فروری کے آخر تک مکئی کی فصل کاشت کر کے فی من بہترین پیداوار حاصل کرنے کے علاوہ بھر پور منافع بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتا یا کہ نہری علاقوں میں سی 919،سی 922،سی 707،سی 2115،سی 9041،پی 3163، پی 3203اور غوری وغیرہ اقسام کاشت کر کے فی ایکڑ 60سے 80من فی ایکڑ پیداوار کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فصلات پنجاب کے میدانی علاقوں کے علاوہ نہری علاقوں میں بھی بہاریہ فصل کیلئے انتہائی موذوں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مزید معلومات کیلئے محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :