متحدہ یوتھ فورم کے زیر اہتمام فیوچر لیڈر شپ ٹریننگ پروگرام کے سیشن کا اہتمام

پیر 8 جنوری 2024 17:53

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2024ء) متحدہ یوتھ فورم کے زیر اہتمام حیدرآباد کے مقامی ہوٹل میں فیوچر لیڈر شپ ٹریننگ پروگرام کے سیشن کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

سیشن میںایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن دلاور قریشی ایڈوکیٹ حیدرآباد ڈسٹرکٹ کمیٹی کے اراکین نعیم زئی ،کامران آفریدی ، محب خان متحدہ یوتھ فورم کے نگراں محب کاظمی ، طلحہ سلیم ، ببرک خان کے ساتھ ایگزیکٹو ممبران وہاب قائم خانی ،اسفندیار خان، بلال شیخ سمیت مختلف کالج یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پررکن رابطہ کمیٹی دلاور قریشی ایڈوکیٹنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان قیادت ہی اس ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہیاور ایم کیو ایم کی طرز سیاست میں ہمیشہ نوجوان قیادت نے اہم کردار ادا کیا ہے۔سیمینار سے پروفیسر سید حسین حیدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نا امیدی انسان کو وقت سے پہلے ہرا دیتی ہے اور جو لوگ پر امید ہوتے ہیں وہ کامیابی کی منازل طے کرتے ہیں اس لیے ہمیں نا امید نہیں ہونا ہے اپنے گھر اپنے شہر اپنے ملک کو ترقی اور خوشحال کی راہ پر ڈالنا ہے۔