ضلع لوئر اور اپر جنوبی وزیرستان تحصیل برمل، شوال، اور تحصیل شکئی کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ

بدھ 10 جنوری 2024 07:30

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2024ء) موسم سرما کی پہلی برفباری ، خیبر پختون خواہ کے قبائلی علاقہ ضلع لوئر اور اپر جنوبی وزیرستان تحصیل برمل، شوال، اور تحصیل شکئی کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔

(جاری ہے)

رات بھر برفباری برسنے سے خیبر پختون خواہ کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں انتہائی اضافہ ہوگئی ہے ۔مقامی ذرائع سے اطلاع محصول ہوئی ہے کہ تحصیل برمل انگور اڈہ اور شکئی کے پہاڑی سلسلے میں برف پڑنے سے بعض مقامات پر پیدل راستے بند ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکین مختلف قسم کی مشکلات سے دوچار ہیں ۔دوسری جانب تحصیل برمل انگور آڈہ گیٹ پر احمدزئی وزیر قبائل کا دھرنا شدید سردی کے باوجود جاری ہے۔