جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ہفتہ 13 جنوری 2024 19:58

جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2024ء) مرحوم جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔انسٹاگرام پر سیف اللہ جنید نے اپنے نکاح کی چند خوبصورت تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے نکاح کا اعلان کیا۔شیئر تصاویر میں انہیں عزیز و اقارب کی موجودگی میں نکاح نامے پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

سیف اللہ سفید شلوار قمیض ہلکی گلابی ویسٹ کوٹ کے ساتھ زیب تن کئے ہوئے ہیں۔

ایک تصویر میں انہیں اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھامے دیکھاجاسکتا ہے۔ جاری تصاویر میں سیف اللہ کے بھائی بابر جنید بھی موجود تھے جو اپنے بھائی کی زندگی کے سب سے خاص دن پر ان کی خوشی میں شانہ بشانہ ہیں۔ پوسٹ کے اختتام میں قرآنی آیت بھی توجہ کا مرکز بنی جس کا ترجمہ کچھ اس طرح ہے کہ ’اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں پیدا کیا ہے‘۔

متعلقہ عنوان :