مولانا عبدالرشید ترابی ، باران خان خلجی اورسید ندیم بخاری کا جمعیت علماء اسلام (س) میں باقاعدہ شمولیت کااعلان

اتوار 14 جنوری 2024 21:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2024ء) ہرنائی سے تعلق رکھنے والے مولانا عبدالرشید ترابی ، باران خان خلجی اورسید ندیم بخاری نے اپنے ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام (س) میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کردیا۔ یہ بات انہوں نے جمعیت علماء اسلام(س)کے صوبائی امیر و حلقہ این اے 263سے امیدوار مولانا مفتی عبدالواحد کاکڑکے ہمراہ کوئٹہ پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

مولانامفتی عبدالواحدکاکڑ نے مولاناعبدالرشید ترابی اورانکے ساتھیوں کو جمعیت علماء اسلام(س) میں شمولیت پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انکی شمولیت سے بلوچستان میں پارٹی مزیدفعا ل اورمنظم ہوگی۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام (س)عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہی ہے حلقہ پی بی 1سے مولانا سیدمحمدطاہرشاہ اخونزادہ ، پی بی 3سے مولاناشفیق دولت زئی ،پی بی 7زیارت سے مولاناحافظ رحمت اللہ دمڑ،پی بی 38سے سیدعصمت اللہ آغا،پی بی39سے باران خان خلجی ،پی بی 41سے سردار ولی عرف آغا محمد، پی بی42سے حاجی شہزادخان بنگش،پی بی 43سے مولاناقاری نعیم جلالی ،پی بی 45سے سید ندیم شاہ بخاری ،این اے 263سے مولاناعبدالواحدکاکڑ،این اے 262سے میرعبدالخالق،این ای264سے انجینئر نسیم خان محسود انتخابی نشان سیڑھی پر انتخاب لڑیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 8فروری کو عوام جمعیت علماء اسلام(س) کے امیدواروں کوووٹ دیکرکامیاب بنائیں انشاء اللہ جمعیت انہیں مایوس نہی نکریگی۔