امارات ایئر لائنز کا 5ہزار ملازمین بھرتی کرنے کا اعلان

بدھ 17 جنوری 2024 09:20

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2024ء) یو اے ای کی فضائی کمپنی امارات ایئر لائنز نے رواں سال چھ براعظموں سے 5ہزار افراد کا عملہ بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے۔العربیہ کےمطابق بھرتی کی مہم میں حالیہ گریجویٹس، ایک سالہ تجربے کے حامل مہمان نوازی کی صنعت کے پیشہ ور افراد اور جلد ہی گریجویٹ ہونے والے افراد پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اعلان میں انٹرنشپ یا جز وقتی ملازمت کا تجربہ رکھنے والوں کو درخواست دینے کو کہا گیاہے۔ امارات ایئر لائنز رواں سال اپنے بیڑے میں ایئربس 350اے طیاروں اور 2025 میں بوئنگ 777 ایکس طیاروں کو شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ایئر لائن نے کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے افراد اس شعبے کے بہترین تربیت کاروں سے مہمان نوازی اور زندگی کی مہارتیں سیکھیں گے۔ایمریٹس کی ریکروٹمنٹ ٹیم نے کہا کہ شرقِ اوسط میں، بحرین، اردن، کویت، عمان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بھرتی کے پروگرام منعقد کئےجائیں گے۔