
ریکارڈ شمولیتی تقاریب ،عوام مسلم لیگ ن اور اسکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کررہی ہے ، امیر مقام
انشاء اللہ 8 فروری کو پاکستان مسلم لیگ ن کی فتح کا سورج طلوع ہوگا، صدر مسلم لیگ (ن)خیبر پختون خوا
جمعرات 18 جنوری 2024 20:45
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ مہنگائی ،غربت ، بے روزگاری اور لاقانونیت کے خاتمے کیلئے ہم میدان میں اترے ہیں عوام ہمارا ساتھ دیں۔
انہوںنے کہاکہ آنے والے انتخابات میں عوام کی طاقت سے وفاق سمیت خیبرپختونخوا میں حکومت بنا کر ملک کو معاشی و سیاسی استحکام لائنگے اور ملک کو دوبارہ ترقی کے ٹریک پر چڑھائینگے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ قوم 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر وفاق جبکہ بالخصوص خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ ن کی حکومت بنانے کا مینڈیٹ دینگے۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف مرکز بلکہ اس دفعہ صوبے میں بھی نواز شریف اور شیر کی حکومت ہوگی ، مہنگائی کا ذمہ ہم نہیں وہ ہے جنہوں نے آئی ایم ایف سے عوام دشمن معاہدہ کیا، ہم نے تو نوازشریف کی قیادت میں 2016 میں ہی آئی ایم ایف کا کچکول توڑا تھا۔انہوںنے کہاکہ ہمارا منشور اور ایجنڈا نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی ماضی ہے ملک کو مشکلات سے نکالنا عوام کو خوشحالی دینا پاکستان مسلم لیگ نون کا ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نو مئی کو ایک جماعت نے پاکستان کے املاک اور اداروں پر حملہ آور ہوکر ملک دشمنی کا ثبوت دیا ، اسی گروہ نے نو سال اس صوبے میں حکومت کرکے صوبے کو دیوالیہ بنایا اور صحت و تعلیم سمیت انفراسٹکچر کو تباہ کیا، عوام اب انکا اصل چہرہ پہچان چکی ہے اور انکو مسترد کرچکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ قوم 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ قوم کے ساتھ ڈٹ کے کھڑے رہے خواہ سیلاب ہو ، زلزلہ ہو یا کوئی بھی دوسرا واقعہ قوم کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ٹیکس نافذ نہیں ہونے دیا اور اگر اللہ نے موقع دیا تو آئندہ بھی ہر فورم پر اس خطے کے غریب عوام کی ترجمانی کرتا رہونگا۔اس موقع پر امیدوار قومی اسمبلی این اے 3 واجد علی خان اور امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے 8 حاجی جلات خان و دیگر نے خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.