اسلام آباد،کار چوری میں ملوث منظم گروہ کے دو ارکان گرفتار

جمعہ 19 جنوری 2024 22:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2024ء) اسلام آباد کیپیٹل پولیس انسداد رابر ی اورڈکیتی یو نٹ پولیس نے کار چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتارملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ گاڑی مالیتی ایک کروڑ 43لاکھ روپے برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس انسداد رابر ی اورڈکیتی یو نٹ پولیس نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے کار چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گر وہ کے دو ارکان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ گاڑی کل مالیتی ایک کروڑ 43 لاکھ روپے برآمد کر لی گئی،ملزمان کی شنا خت حبیب اللہ خان اور کلیم اللہ کے ناموں سے ہو ئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے مزید تفتیش جاری ہے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور شہر ی کسی بھی مشکو ک چیز یا سرگر می کے بارے میں متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لا ئن ''پکار- 15 ''یا''آئی سی ٹی ایپ''15-پر فوری اطلا ع کریں۔