لورالائی میں بجلی کی ناقص وولٹیج سے گھریلو صارفین اور زمیندار طبقے کومشکلات کا سامنا

اتوار 21 جنوری 2024 20:30

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2024ء) لورالائی میں بجلی کی ناقص وولٹیج سے گھریلو صارفین اور زمیندار طبقہ سخت مشکلات کا سامنا، لاکھوں روپے کی سمر سیبل مشنری، ٹرانسفارمرز اور دیگر گھریلو الیکٹرانکس اشیاء جلنے لگے، زمینداروں کو کوئی پرسان حال نہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہری اور نواحی علاقوں کے فیڈرز لیویز لائن ، بابو محلہ، اور تحصیل میختر کے تمام فیڈرز سمیت کلی زنگیوال، کلی اورایاگی،کلی درگئی کدیزئی اور کلی پٹھانکوٹ کے دیگر زرعی فیڈرز پر بجلی کی انتہائی ناقص اور کم وولٹیج گھریلو صارفین کے مشکلات میں اضافے کے ساتھ زمینداروں کے لئے نا قابل تلافی نقصان کا سبب بن چکے ہیں، آئے روزٹیوب ویلز کے سمر سیبل مشنری، ٹرانسفارمرز ، کیبل تار، اسٹارٹر جل رہے ہیں جس سے زمیندار طبقے کو لاکھوں روپے کی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، جبکہ کم وولٹیج نے گھریلو صارفین کی گھروں کے الیکٹرانکس اشیا بھی جلنے لگے ہیں۔

مزکورہ فیڈرز کے گھریلو صارفین اور خصوصا زمینداروں نے چیف انجینئر کیسکو بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ بجلی کی بہتر ترسیل اور وولٹیج کی کمی کا نوٹس لے کر اقدامات اٹھا ئیں۔