فیصل آباد ،خواجہ اسلام تینوں سیٹوں سے دستبردار

پیر 22 جنوری 2024 13:20

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2024ء) فیصل آباد سابق رکن صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے سابق سٹی صدر خواجہ محمد اسلام نے اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر و سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان سے ملاقات کے بعد پارٹی امیدواروں کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ خواجہ محمد اسلام قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 102، این اے 103 کے علاوہ صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں پی پی 112، پی پی 117 اور پی پی 118 سے امیدوار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب کروانے کے لئے ایسے ہی انتخابی مہم چلائیں گے جیسے وہ خود الیکشن لڑ رہے ہوں۔ قبل ازیں رانا ثنا اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت نے انہیں خصوصی طور پر خواجہ محمد اسلام کے پاس بھیجا ہے کیونکہ وہ مسلم لیگ ن اور فیصل ا?باد شہر کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

(جاری ہے)

ماضی کی دوریاں ختم کر کے مستقبل کی سیاست میں مل کر اکٹھے چلیں گے۔

واضح رہے کہ ماضی میں خواجہ محمد اسلام پارٹی قیادت کے انتہائی قریب سمجھے جاتے تھے لیکن چند سال قبل رانا ثنا اللہ کے ساتھ پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کے باعث وہ سیاسی طور پر خاموش ہو گئے تھے۔ تاہم اب ان دونوں رہنماوں کے دوبارہ اکٹھے ہونے سے شہر کے تمام حلقوں میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو فائدہ پہنچے گا۔ خواجہ اسلام کے اس فیصلے پر مسلم لیگ ن کے امیدواروں اور کارکنوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خواجہ محمد اسلام کو پارٹی کی تنظیم میں دوبارہ فعال کیا جائے تاکہ وہ اپنے تجربے اور تعلقات سے فیصل ا?باد شہر کو دوبارہ مسلم لیگکا مضبوط قلعہ بنا سکیں۔